مہر خبررساں ایجنسی نے رائٹرز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ نیٹو نے یوکرائن میں روسی سیاسی مداخلت پر روس کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اطلاعات کے مطابق نیٹو وزرائے خارجہ کے اجلاس کے دوران سیکریٹری جنرل آندر راسموسن کا کہنا تھا کہ یوکرائن کے معاملے پر روس کے ساتھ سول اور فوجی تعلقات معطل رہیں گے تاہم سیاسی امور پر مذاکرات جاری رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ نیٹو رشین کونسل میں سفارتی سطح پر رابطے ختم نہیں کرے گا۔واضح رہے کہ یوکرائن کی سرحدوں پر فوج تعینات کرنے اور یوکرائن کی ریاست کریمیا کے روس سے الحاق کے بعد نیٹو ممالک اور روس کے درمیان کشیدگی عروج پر پہنچ چکی ہے۔ نیٹو یوکرائن کو اپنے ساتھ ملانے کی تلاش کررہا ہے۔
مہر نیوز/ 2 اپریل / 2014 ء : نیٹو نے یوکرائن میں روسی سیاسی مداخلت پر روس کے ساتھ فوجی تعاون ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
News ID 1834708
آپ کا تبصرہ